إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الفتن— فتنوں کا بیان۔
باب ما جاء في المهدي باب: مہدی کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: حَدَّثَنِي خَلِيلِي أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَخْرُجَ عَلَيْهِمْ رَجَلٌ مِنْ أَهْلِ بَيْتِي فَيَضْرِبَهُمْ حَتَّى يَرْجِعُوا إِلَى الْحَقِّ. قَالَ: قُلْتُ: وَكَمْ يَمْلِكُ؟ قَالَ: خَمْسٌ وَاثْنَتَيْنِ. قَالَ: قُلْتُ: مَا خَمْسٌ وَاثْنَتَيْنِ؟ قَالَ: لَا أَدْرِي .
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا کہ مجھ سے میرے جانی دوست ابوالقاسم ﷺ نے حدیث بیان فرمائی کہ ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک کہ لوگوں کی اصلاح کے لیے میرے اہل بیت میں سے ایک مردِ (حق) ظاہر نہ ہو جائے، پھر وہ (باطل قوتوں کو) مارے گا یہاں تک کہ وہ حق کی طرف لوٹ آئیں“، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کی: ”وہ کتنی مدت حکمرانی کریں گے؟“ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”پانچ اور دو“، میں نے عرض کی کہ پانچ اور دو سے کیا مراد ہے؟ تو انہوں نے (یعنی راوی نے) کہا: ”مجھے معلوم نہیں“۔ اسے امام ابو یعلیٰ الموصلی نے روایت کیا ہے۔