إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الفتن— فتنوں کا بیان۔
باب في الكذابين والدجالين الذين بين يدي الساعة باب: قیامت سے پہلے آنے والے کذابوں اور دجالوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 7608
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "إِنَّ بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ كَذَّابِينَ، مِنْهُمْ صَاحِبُ الْيَمَامَةِ، وَمِنْهُمْ صَاحِبُ صَنْعَاءَ الْعَنْسِيُّ، وَمِنْهُمْ صَاحِبُ حِمْيَرَ، وَمِنْهُمُ الدَّجَّالُ وَهُوَ أَعْظَمُهُمْ فِتْنَةً. فَقَالَ بَعْضُ أَصْحَابِي: يَقُولُ: هُمْ قَرِيبٌ مِنْ ثَلَاثِينَ كَذَّابًا ".
رَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ.ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”قیامت کی آمد سے قبل کئی کذاب (جھوٹے مدعیانِ نبوت) ظاہر ہوں گے، جن میں سے ایک یمامہ کا رہنے والا ہے، ایک صنعاء والا (اسود) عنسی ہے، ایک حمیر والا ہے اور انہی میں سے ایک دجال ہے جو فتنہ انگیزی میں ان سب سے بڑا ہوگا۔“ میرے بعض ساتھیوں کا بیان ہے کہ آپ ﷺ فرماتے تھے کہ ”وہ تیس کے قریب کذاب ہوں گے۔“ اس حدیث کو حارث بن ابی اسامہ، احمد بن حنبل اور ابن حبان نے اپنی صحیح میں روایت کیا ہے۔