إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الفتن— فتنوں کا بیان۔
باب في الكذابين والدجالين الذين بين يدي الساعة باب: قیامت سے پہلے آنے والے کذابوں اور دجالوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 7605
وَعَنْ حُذَيْفَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ كَذَّابِينَ ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.
وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَلَفْظُهُ: قَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "فِي أُمَّتِي كَذَّابُونَ وَدَجَّالُونَ سَبْعَةٌ وَعِشْرُونَ، مِنْهُمْ أَرْبَعُ نِسْوَةٍ، وَإِنِّي خَاتَمُ النَّبِيِّينَ لَا نَبِيَّ بَعْدِي "..ترجمہ
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے قریب بہت سے کذاب (جھوٹے) ظاہر ہوں گے۔“ اس حدیث کو امام ابوبکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں، نیز امام احمد بن حنبل کی روایت کے الفاظ یہ ہیں کہ اللہ کے نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میری امت میں ستائیس جھوٹے اور دجال پیدا ہوں گے جن میں سے چار عورتیں ہوں گی، اور بلاشبہ میں خاتم النبیین ہوں، میرے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔“