إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الفتن— فتنوں کا بیان۔
باب البيان بأنه لا يبقى أحد من الصحابة بعد المائة من الهجرة باب: اس بات کا بیان کہ ہجرت کے سو سال بعد صحابہ میں سے کوئی باقی نہیں رہے گا۔
حدیث نمبر: 7440
وَعَنِ الْمُسْتَوْرِدِ بْنِ شَدَّادٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: (لِكُلِّ أُمَّةٍ أَجَلٌ، وَإِنَّ أَجَلَ أُمَّتِي مِائَةُ سَنَةٍ، فَإِذَا مَرَّ عَلَى أُمَّتِي مِائَةُ سَنَةٍ أَتَاهَا مَا وَعَدَهَا اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِي سَنَدِهِ ابْنُ لَهِيعَةَ. ترجمہ
سیدنا مستورد بن شداد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”ہر امت کے لیے ایک مقررہ مدت ہوتی ہے اور بے شک میری امت کی مدت سو سال ہے، پس جب میری امت پر سو سال کا عرصہ بیت جائے گا تو ان کے پاس وہ (امرِ الہی) آ پہنچے گا جس کا اللہ عزوجل نے ان سے وعدہ فرما رکھا ہے۔“ اسے امام ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے اور اس کی سند میں ابن لہیعہ راوی موجود ہے۔