إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الزهد— زہد کا بیان۔
باب ما جاء في الإنفاق والصبر على الضيق باب: خرچ کرنے اور تنگی پر صبر کرنے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 7288
عَنْ أَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "مَا أُحِبُّ أَنَّ لِي أُحُدًا ذَهَبًا أَمُوتُ يَوْمَ أَمُوتُ وَعِنْدِي مِنْهُ دِينَارٌ إِلَّا دِينَارٌ أَرْصُدُهُ لِغَرِيمٍ".
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَأَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِجَهَالَةِ سُوَيْدِ بْنِ الْحَارِثِ، وَقَدْ تَقَدَّمَ جُمْلَةُ أَحَادِيثَ فِي كِتَابِ النَّفَقَاتِ.
.ترجمہ
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”مجھے یہ بات پسند نہیں کہ میرے پاس احد پہاڑ کے برابر سونا ہو اور جس دن میری موت آئے اس وقت میرے پاس اس میں سے ایک دینار بھی (باقی) ہو، بجز اس ایک دینار کے جسے میں نے کسی قرض خواہ کا قرض ادا کرنے کے لیے سنبھال کر رکھا ہو۔“ اس حدیث کو امام ابو داؤد اور امام ابو یعلیٰ موصلی نے ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے کیونکہ اس کا ایک راوی سوید بن حارث مجہول ہے، اور اس باب میں احادیث کا ایک مجموعہ پہلے ’کتاب النفقات‘ میں گزر چکا ہے۔