إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المواعظ— نصیحتوں کا بیان۔
باب ما جاء في القصاص والوعاظ باب: قصہ گو اور واعظین کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى جَمَاعَةٍ لَهُ، وَقَاصٌّ يَقُصُّ، فَلَمَّا رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمْسَكَ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُصَّ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَأَنْ أَقْعُدَ هَذَا الْمَقْعَدَ غُدْوَةً حَتَّى تُشْرِقَ الشَّمْسُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أُعْتِقَ أَرْبَعَ رِقَابٍ، وَلَأَنْ أَقْعُدَ هَذَا الْمَقْعَدَ بَعْدَ صَلَاةِ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ أَحَبُّ إِلِيَّ مِنْ أَنْ أُعْتِقَ أَرْبَعَ رِقَابٍ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ .سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ اپنے صحابہ کی ایک جماعت کے پاس تشریف لائے جب کہ ایک وعظ کرنے والا وعظ و نصیحت کر رہا تھا، پھر جب اس نے نبی کریم ﷺ کو دیکھا تو وہ (ادباً) رک گیا، تو نبی کریم ﷺ نے اس سے فرمایا: ”اپنی بات جاری رکھو“، پھر رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میرا صبح کے وقت سورج طلوع ہونے تک اس طرح کی (ذکر و خیر کی) مجلس میں بیٹھنا مجھے چار غلاموں کو آزاد کرنے سے زیادہ محبوب ہے، اور میرا عصر کی نماز کے بعد سورج غروب ہونے تک اس طرح کی مجلس میں بیٹھنا مجھے چار غلاموں کو آزاد کرنے سے زیادہ پسندیدہ ہے۔“ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ موصلی نے روایت کیا ہے۔