❮
❯
حدیث نمبر: 6928
عَنْ أَبِي مُوسَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : اللَّهُمَّ اجْعَلْ عُبَيْدًا أَبَا عَامِرٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَوْقَ أَكْثَرِ النَّاسِ، أَوْ فَوْقَ كَثِيرٍ مِنَ النَّاسِ".
قَالَ أَبُو وَائِلٍ: فَقُتِلَ أَبُو عَامِرٍ يَوْمَ أَوْطَاسٍ، وَقُتِلَ أَبُو مُوسَى قَاتِلُ أَبِي عَامِرٍ، وَأَنَا أَرْجُو أَنْ لَا يَجْمَعَ اللَّهُ بَيْنَ أَبِي مُوسَى وَبَيْنَ قَاتِلِ أَبِي عَامِرٍ فِي نَارِ جَهَنَّمَ.
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ ، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.
ترجمہ

سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ اجْعَلْ عُبَيْدًا أَبَا عَامِرٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَوْقَ أَكْثَرِ النَّاسِ، أَوْ فَوْقَ كَثِيرٍ مِنَ النَّاسِ» ”اے اللہ! عبید (ابو عامر) کو قیامت کے دن اکثر لوگوں یا بہت سے لوگوں سے برتر اور بلند مقام عطا فرما۔“ ابو وائل بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابو عامر رضی اللہ عنہ معرکہ اوطاس کے دن شہید ہوئے اور سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے ان کے قاتل کو واصلِ جہنم کیا، اور میں اللہ تعالیٰ سے یہ امید رکھتا ہوں کہ وہ سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابو عامر رضی اللہ عنہ کے قاتل کو جہنم کی آگ میں ہرگز اکٹھا نہیں فرمائے گا۔ اس حدیث کو امام مسدد نے روایت کیا ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ اور مستند ہیں۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب المناقب / حدیث: 6928
درجۂ حدیث محدثین: رجاله ثقات
تخریج حدیث «رواه مسدد ، ورواته ثقات»