❮
❯
حدیث نمبر: 6926
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "كُنْتُ رَابِعَ أَرْبَعَةٍ فِي الْإِسْلَامِ، أَسْلَمَ قَبْلِي ثَلَاثَةٌ وَأَنَا الرَّابِعُ، فَأَتَيْتُ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، قَالَ: فَرَأَيْتُ الِاسْتِبْشَارَ فِي وَجْهِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: مَنْ أَنْتَ؟ قُلْتُ: أَنَا جُنْدُبٌ، رَجُلٌ مِنْ بَنِي غِفَارٍ، فَرَأَيْتُهَا فِي وَجْهِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ ارْتَدَعَ.
وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا أَبَا ذَرٍّ أُرِيتُ أَنِّي وُزِنْتُ بِأَرْبَعِينَ، أَنْتَ فِيهِمْ فَوَزَنْتُهُمْ، فَقَالَتْ لَهُ امْرَأَتُهُ: كَأَنَّكَ قَدْ هُمَّ بِكَ، قَالَ: اسْكُتِي! مَلَأَ اللَّهُ فَاكِ تُرَابًا".
رَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ
.
ترجمہ

سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں اسلام قبول کرنے والے ابتدائی چار افراد میں سے چوتھا تھا، مجھ سے پہلے تین حضرات اسلام لا چکے تھے اور میں چوتھا فرد تھا، چنانچہ میں اللہ کے نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: «السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ» ”اے اللہ کے رسول! آپ پر سلامتی ہو، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ﷺ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں“، آپ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کے رخِ انور پر خوشی و مسرت کے آثار دیکھے، پھر آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”تم کون ہو؟“ میں نے عرض کیا: ”میں جندب ہوں، قبیلہ بنو غفار کا ایک شخص“، تو میں نے رسول اللہ ﷺ کے چہرہ مبارک پر حیرت کا اثر دیکھا جب آپ ﷺ (قبیلے کی شہرت کی وجہ سے) ٹھٹک گئے، اور رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے ابو ذر! مجھے دکھایا گیا کہ میرا وزن چالیس افراد کے مقابلے میں کیا گیا اور تم بھی ان میں شامل تھے، تو میرا وزن ان سب سے بڑھ گیا“، (یہ سن کر) ان کی زوجہ نے ان سے کہا: ”ایسا لگتا ہے کہ جیسے آپ کے خلاف کسی (بُری) بات کا ارادہ کیا گیا ہو“، تو انہوں نے فرمایا: ”خاموش رہو! «مَلَأَ اللَّهُ فَاكِ تُرَابًا» ”اللہ تمہارا منہ مٹی سے بھر دے“۔“ اسے امام حارث بن ابی اسامہ نے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب المناقب / حدیث: 6926
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، إسناده حسن
تخریج حدیث «المطالب (4076) وبغية الباحث (1020): الحارث عن عبد الله بن الرومي عن النضر بن محمد عن عكرمة بن عمار عن أبي زميل عن مالك بن مرثد عن أبيه عن أبي ذر؛ قال المحقق: حسن لحال عكرمة بن عمار ومرثد بن عبد الله فهما صدوقان»