إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
مناقب أبي ذر الغفاري رضي الله عنه باب: سیدنا ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ کے مناقب۔
حدیث نمبر: 6923
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "مَا أَظَلَّتِ الْخَضْرَاءُ وَلَا أَقَلَّتِ الْغَبْرَاءُ أَصْدَقَ مِنْ ذِي لَهْجَةٍ مِنْ أَبِي ذَرٍّ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَأَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ ، وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، وَأَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ ، وَمَدَارُ أَسَانِيدِهِمْ عَلَى عَلِيِّ بْنِ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ أَبِي ذَرٍّ، رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ .ترجمہ
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”نہ تو آسمان نے کسی ایسے شخص پر سایہ کیا اور نہ ہی زمین نے کسی ایسے شخص کا بوجھ اٹھایا جو ابوذر (رضی اللہ عنہ) سے زیادہ سچی زبان والا ہو“۔ اس حدیث کو ابوبکر بن ابی شیبہ، احمد بن منیع، عبد بن حمید، احمد بن حنبل اور ابویعلیٰ موصلی نے روایت کیا ہے، ان تمام ائمہ کی اسانید کا مدار علی بن زید بن جدعان پر ہے اور وہ ضعیف راوی ہے، البتہ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کی اپنی مرویات سے اس کا ایک شاہد (تائیدی روایت) موجود ہے جسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔