إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
منقبة عثمان بن أبي العاصي رضي الله عنه باب: سیدنا عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ کی منقبت۔
102 - مَنْقَبَةُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى تَقَدَّمَتْ فِي بَابِ الْإِمَارَةِ فِي بَابِ تَقْدِيمِ الْأَقْرَأِ.102 - سیدنا عبد الرحمن بن ابزیٰ رضی اللہ عنہ کی منقبت باب الامارۃ کے باب تقدیم الاقرأ میں گزر چکی ہے۔
103 - مَنْقَبَةُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا تَأْتِي فِي مَنْقَبَةِ قُثَمِ بْنِ عَبَّاسٍ.103 - سیدنا عبید اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی منقبت سیدنا قثم بن عباس رضی اللہ عنہما کی منقبت میں آئے گی۔
عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ قَالَ: "كُنْتُ أُنْسَى الْقُرْآنَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أُنْسَى الْقُرْآنَ، فَضَرَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صَدْرِي، ثُمَّ قَالَ: اخْرُجْ يَا شَيْطَانُ مِنْ صَدْرِ عُثْمَانَ، فَمَا نَسِيتُ شَيْئًا بَعْدُ أُرِيدُ حِفْظَهُ".
رَوَاهُ الْحَارِثُ: عَنِ الْوَاقِدِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.سیدنا عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا ”میں قرآن مجید (حفظ کرنے کے بعد) بھول جایا کرتا تھا، چنانچہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! میں قرآن بھول جاتا ہوں، تو رسول اللہ ﷺ نے میرے سینے پر اپنا دستِ مبارک مارا اور فرمایا: «اخْرُجْ يَا شَيْطَانُ مِنْ صَدْرِ عُثْمَانَ» ”اے شیطان! عثمان کے سینے سے نکل جا“، اس کے بعد میں نے جس چیز کے بھی حفظ کا ارادہ کیا اسے کبھی نہیں بھولا۔“ اس روایت کو امام حارث نے واقدی کے واسطے سے نقل کیا ہے اور وہ (راوی) ضعیف ہے۔