إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان۔
باب في المني يصيب الثوب باب: کپڑے کو لگ جانے والی منی کا بیان۔
حدیث نمبر: 685
قَالَ: وَثَنَا يَحْيَى ، عَنْ شُعْبَةَ، حَدَّثَنِي شَيْخٌ، "سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُ فِي الرَّجُلِ احْتَلَمَ فِي ثَوْبٍ ثُمَّ خَفِيَ عَلَيْهِ: اغْسِلِ الثَّوْبَ كُلَّهُ " .
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِجَهَالَةِ التَّابِعِيِّ.ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ آپ نے اس شخص کے متعلق جسے کپڑے میں احتلام ہو جائے اور پھر اس پر (نجاست کا مقام) پوشیدہ ہو جائے، یہ ارشاد فرمایا: ”پورے کپڑے کو ہی دھو ڈالو۔“
یہ سند ضعیف ہے؛ کیونکہ اس میں تابعی راوی مجہول (نا معلوم) ہے۔