❮
❯
حدیث نمبر: 6849
وَعَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ قَالَ: "سُئِلَ عَلِيٌّ عَنْ سَلْمَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - فَقَالَ: أُتِيَ الْعِلْمَ الْأَوَّلَ وَالْعِلْمَ الْآخِرَ، لَا يُدْرَكُ مَا عِنْدَهُ، وَسُئِلَ عَنْ نَفْسِهِ فَقَالَ: كُنْتُ إِذَا سُئِلْتُ أَعْطَيْتُ، وَإِذَا سَكَتُّ ابْتُدِئْتُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ ، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.
ترجمہ

سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کے متعلق دریافت کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: ”انہیں پہلا اور آخری (دونوں زمانوں کا) علم عطا کیا گیا ہے، اور ان کے علمی کمالات کی گہرائی تک پہنچنا ممکن نہیں“، اور جب خود ان کے (سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے) بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا: ”میرا حال یہ ہے کہ جب مجھ سے سوال کیا جاتا تو میں علم عطا کرتا اور جب میں خاموش ہوتا تو (علمی فیض کے لیے) مجھ سے گفتگو کی ابتدا کی جاتی تھی“۔ اسے امام احمد بن منیع نے روایت کیا ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب المناقب / حدیث: 6849
درجۂ حدیث محدثین: رجاله ثقات
تخریج حدیث «رواه أحمد بن منيع ، ورواته ثقات»