إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
مناقب سعد بن معاذ سيد الأوس رضي الله عنه باب: اوس کے سردار سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے مناقب۔
حدیث نمبر: 6844
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ بْنِ السَّكَنِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: "لَمَّا أُخْرِجَ بِجِنَازَةِ سَعْدٍ صَاحَتْ أُمُّهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَلَا يَرْقَأُ دَمْعَكِ وَيُذْهِبُ حُزْنَكِ أَنَّ ابْنَكِ أَوَّلُ مَنْ ضَحِكَ اللَّهُ لَهُ، وَاهْتَزَّ لَهُ الْعَرْشُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَأَبُو يَعْلَى، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ بِلَفْظٍ وَاحِدٍ.ترجمہ
سیدہ اسماء بنت یزید بن السکن رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جب سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کا جنازہ (تدفین کے لیے) لے جایا گیا تو ان کی والدہ (غم کی شدت سے) پکار اٹھیں، اس پر رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کیا تمہارے آنسو اس بات پر تھم نہیں جاتے اور تمہارا غم دور نہیں ہو جاتا کہ تمہارا بیٹا وہ پہلا شخص ہے جس کے لیے اللہ تعالیٰ نے تبسم فرمایا اور جس (کی روح کی آمد) کی وجہ سے عرش لرز اٹھا؟““ اسے امام احمد بن منیع، امام ابو بکر بن ابی شیبہ، امام ابو یعلیٰ اور امام احمد بن حنبل نے ایک ہی لفظ کے ساتھ روایت کیا ہے۔