إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
منقبة زيد بن صوحان أخي صعصعة بن صوحان، رضي الله عنهما باب: صعصعہ بن صوحان کے بھائی زید بن صوحان رضی اللہ عنہما کی منقبت۔
حدیث نمبر: 6841
عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى رَجُلٍ تَسْبِقُهُ بَعْضُ أَعْضَائِهِ إِلَى الْجَنَّةِ فَلْيَنْظُرْ إِلَى زَيْدِ بْنِ صُوحَانَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى. ترجمہ
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کو یہ بات خوش کرے کہ وہ ایک ایسے شخص کو دیکھے جس کے بدن کا کچھ حصہ اس سے پہلے ہی جنت میں پہنچ چکا ہے، تو اسے چاہیے کہ وہ زید بن صوحان کو دیکھ لے۔“ اسے امام ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے۔