إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
باب فيما اشترك فيه فاطمة والحسن والحسين من الفضل، رضي الله عنهم باب: سیدہ فاطمہ، سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہم کی مشترکہ فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 6771
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْجُدُ فَيَجِيءُ الْحَسَنُ أَوِ الْحُسَيْنُ فَيَرْكَبُ ظَهْرَهُ فَيُطِيلُ السُّجُودَ، فَيُقَالُ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، أَطَلْتَ السُّجُودَ، فَيَقُولُ: ارْتَحَلَنِي ابْنِي فَكَرِهْتُ أَنْ أُعَجِّلَهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ .ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ (نماز میں) سجدہ فرماتے تو سیدنا حسن یا سیدنا حسین رضی اللہ عنہما آ کر آپ ﷺ کی پشتِ مبارک پر سوار ہو جاتے، تو آپ ﷺ سجدہ طویل فرما دیتے، چنانچہ (بعد میں) عرض کیا گیا: ”اے اللہ کے نبی! آپ نے سجدہ طویل کر دیا تھا؟“ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میرے اس بیٹے نے مجھے سواری بنا لیا تھا، اس لیے مجھے یہ اچھا نہ لگا کہ میں (اس کے خود اترنے سے پہلے) اسے اتارنے میں جلدی کروں۔“ اسے امام ابو یعلیٰ موصلی نے روایت کیا ہے۔