إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
مناقب الحسن بن علي بن أبي طالب رضي الله عنه باب: سیدنا حسن بن علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہما کے مناقب۔
حدیث نمبر: 6751
وَعَنْ أَبِي لَيْلَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جُلُوسًا فَجَاءَ الْحَسَنُ يَحْبُو حَتَّى جَلَسَ عَلَى صَدْرِهِ، فَبَالَ عَلَيْهِ قَالَ: فَابْتَدَرْنَاهُ لِنَأْخُذَهُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : ابْنِي ابْنِي. ثُمَّ دَعَا بِمَاءٍ فَصَبَّهُ عَلَيْهِ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِضَعْفِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى. ترجمہ
سیدنا ابو لیلیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا کہ ”ہم نبی کریم ﷺ کی خدمت میں بیٹھے ہوئے تھے کہ اتنے میں سیدنا حسن رضی اللہ عنہ گھٹنوں کے بل چلتے ہوئے آئے اور آپ ﷺ کے سینہ مبارک پر بیٹھ گئے، پھر انہوں نے آپ ﷺ پر پیشاب کر دیا، تو ہم انہیں پکڑنے کے لیے تیزی سے آگے بڑھے لیکن نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”میرا بیٹا! میرا بیٹا!“ پھر آپ ﷺ نے پانی طلب فرمایا اور اسے اس مقام پر بہا دیا۔“ اس حدیث کو امام ابوبکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے اور اس کی سند محمد بن عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے۔