❮
❯
حدیث نمبر: 6692
عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ الدُّؤَلِيِّ، سَمِعْتُ عَلِيًّا يَقُولُ: "أَتَانِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلَامٍ وَقَدْ أَدْخَلْتُ رِجْلِي فِي الْغَرْزِ فَقَالَ لِي: أَيْنَ تُرِيدُ؟ فَقُلْتُ: الْعِرَاقَ. فَقَالَ: أَمَا إِنَّكَ إِنْ جِئْتَهَا لَيُصِيبَنَّكَ بِهَا ذُبَابُ السَّيْفِ. فَقَالَ عَلِيٌّ: وَايْمُ اللَّهِ لَقَدْ سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْلَهُ يَقُولُهُ. قَالَ أَبُو الْأَسْوَدِ: فَتَعَجَّبْتُ مِنْهُ، وَقُلْتُ: رَجُلٌ مُحَارِبٌ يُحَدِّثُ بِمِثْلِ هَذَا عَنْ نَفْسِهِ!".
رَوَاهُ الْحُمَيْدِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ ، وَالْبَزَّارُ وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ، وَالْحَاكِمُ وَصَحَّحَهُ.
ترجمہ

سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان فرمایا: ”میرے پاس سیدنا عبد اللہ بن سلام رضی اللہ عنہ تشریف لائے جب کہ میں (سواری کی) رکاب میں اپنا پاؤں ڈال چکا تھا، انہوں نے مجھ سے دریافت کیا: آپ کہاں جانے کا ارادہ رکھتے ہیں؟ میں نے جواب دیا: عراق کا؛ تو انہوں نے کہا: خبردار! اگر آپ وہاں گئے تو یقیناً وہاں آپ کو تلوار کی دھار کا سامنا کرنا پڑے گا، اس پر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کی قسم! میں نے ان سے پہلے رسول اللہ ﷺ کو بھی یہی فرماتے ہوئے سنا ہے“۔ ابو الاسود کہتے ہیں کہ ”مجھے ان (کے حوصلے) پر سخت حیرت ہوئی اور میں نے (اپنے جی میں) کہا: ایک جری جنگجو شخص اپنے ہی متعلق اس طرح کی بات بیان کر رہا ہے!“۔ اسے امام حمیدی، محمد بن یحییٰ بن ابی عمر، بزار اور ابن حبان نے اپنی صحیح میں روایت کیا ہے، نیز امام حاکم نے اسے روایت کر کے صحیح قرار دیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب المناقب / حدیث: 6692
درجۂ حدیث محدثین: صححه الحاكم / أخرجه ابن حبان في صحيحه