إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
باب في سد الأبواب غير بابه باب: (مسجد کی طرف کھلنے والے) دروازوں کو سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے دروازے کے سوا بند کرنے کا بیان۔
فِيهِ حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ الْمَذْكُورُ فِي الْبَابِ قَبْلَهُ، وَحَدِيثُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، وَتَقَدَّمَ فِي بَابِ مَا اشْتَرَكَ أَبُو بَكْرٍ وَغَيْرُهُ فِيهِ مِنَ الْفَضْلِ.
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: "أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَدَّ أَبْوَابَ النَّاسِ فِي الْمَسْجِدِ وَفَتَحَ بَابَ عَلِيٍّ، فَقَالَ النَّاسُ فِي ذَلِكَ فَقَالَ: مَا أَنَا فَتَحْتُهُ وَلَكِنَّ اللَّهَ فَتَحَهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى.
وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَلَفْظُهُ: "أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَدِّ الْأَبْوَابِ الشَّارِعَةِ فِي الْمَسْجِدِ وَتَرْكِ بَابِ عَلِيٍّ".
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ .سیدنا سعد بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”نبی کریم ﷺ نے مسجد کی جانب کھلنے والے تمام لوگوں کے دروازے بند کروا دیے اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا دروازہ کھلا رکھا، جس پر لوگوں نے کچھ چہ مگوئیاں کیں تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میں نے اپنی مرضی سے اسے کھلا نہیں رکھا بلکہ اللہ تعالیٰ نے اسے کھلا رکھنے کا حکم دیا ہے۔“ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے، نیز امام احمد بن حنبل کی روایت کے الفاظ یہ ہیں کہ ”رسول اللہ ﷺ نے مسجد میں کھلنے والے تمام دروازوں کو بند کرنے اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا دروازہ (اسی حالت پر) چھوڑ دینے کا حکم دیا۔“ امام احمد بن حنبل ہی کے ہاں سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کی حدیث سے اس روایت کا ایک شاہد بھی مروی ہے۔