❮
❯
حدیث نمبر: 6660
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ هِنْدٍ الْجَمَلِيِّ قَالَ: "لَمَّا كَانَتْ لَيْلَةَ أُهْدِيَتْ فَاطِمَةُ إِلَى عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا تُحْدِثْ شَيْئًا حَتَّى آتِيَكَ. فَلَمْ يَلْبَثْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنِ اتَّبَعَهُمَا فَقَامَ عَلَى الْبَابِ، فَاسْتَأْذَنَ، فَدَخَلَ، فَإِذَا عَلِيٌّ مُعْتَزِلٌ عَنْهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنِّي قَدْ عَلِمْتُ أَنَّكَ تَهَابُ اللَّهَ وَرَسُولَهُ. فَدَعَا بِمَاءٍ، فَمَضْمَضَ ثُمَّ أَعَادَهُ فِي الْإِنَاءِ ثُمَّ نَضَحَ بِهِ صَدْرَهَا وَصَدْرَهُ (وَسَمَتَ) عَلَيْهِمَا ثُمَّ خَرَجَ مِنْ عِنْدِهِمَا".
رَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ ، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّهُ مُنْقَطِعٌ.
ترجمہ

عبد اللہ بن عمرو بن ہند الجملی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ جس رات سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی رخصتی سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی طرف ہوئی، تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”جب تک میں تمہارے پاس نہ آجاؤں، کوئی (ازواجی) کام شروع نہ کرنا۔“ چنانچہ رسول اللہ ﷺ کچھ ہی دیر میں ان کے پیچھے تشریف لے آئے، دروازے پر کھڑے ہو کر اجازت طلب کی اور پھر داخل ہوئے، تو دیکھا کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ ان سے الگ ہٹ کر بیٹھے ہوئے ہیں، تب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”یقیناً مجھے معلوم تھا کہ تم اللہ اور اس کے رسول کا کس قدر رعب و لحاظ رکھتے ہو۔“ پھر آپ ﷺ نے پانی منگوایا، اس سے کلی فرمائی اور اسے برتن میں واپس ڈال دیا، پھر وہ پانی ان دونوں کے سینوں پر چھڑکا اور ان کے حق میں دعائے خیر فرمائی، پھر آپ ﷺ ان کے پاس سے تشریف لے گئے۔ اس حدیث کو حارث بن ابی اسامہ نے روایت کیا ہے، اس کے تمام راوی ثقہ ہیں البتہ یہ روایت منقطع ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب المناقب / حدیث: 6660
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «رواه الحارث بن أبي أسامة ، ورواته ثقات إلا أنه منقطع»