إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان۔
باب في الغسل والتدفؤ بعده باب: غسل اور اس کے بعد گرمی حاصل کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 663
قَالَ مُسَدَّدٌ: وَثَنَا هُشَيْمٌ، عَنِ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ "أَنَّهُ كَانَ لَا يَرَى بَأْسًا أَنْ يَغْتَسِلَ الرَّجُلُ قَبْلَ امْرَأَتِهِ، ثُمَّ يَسْتَدْفِئُ بِهَا قَبْلَ أَنْ تَغْتَسِلَ " .
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
ابراہیم رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ”وہ اس میں کوئی حرج محسوس نہیں کرتے تھے کہ مرد اپنی بیوی سے پہلے غسل کر لے اور پھر اس (بیوی) کے غسل کرنے سے پہلے ہی اس کے بدن سے حرارت و گرمائش حاصل کرے۔“
اس سند کے تمام راوی ثقہ ہیں۔