إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان۔
باب في الغسل والتدفؤ بعده باب: غسل اور اس کے بعد گرمی حاصل کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 661
قَالَ مُسَدَّدٌ: وَثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْخِرِّيتِ، عَنْ عِكْرِمَةَ "أَنَّهُ كَانَ لَا يَرَى بَأْسًا أَنْ يَغْتَسِلَ الرَّجُلُ مِنَ الْجَنَابَةِ، ثُمَّ يَسْتَدْفِئُ بِامْرَأَتِهِ قَبْلَ أَنْ تَغْتَسِلَ، أَوْ تَغْتَسِلَ الْمَرْأَةُ قَبْلَ الرَّجُلِ فَتَسْتَدِفِئَ بِهِ " .ترجمہ
عکرمہ رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ”وہ اس امر میں کوئی حرج محسوس نہیں کرتے تھے کہ مرد جنابت کا غسل کرنے کے بعد اپنی اہلیہ کے غسل کرنے سے قبل اس کے بدن سے لگ کر حرارت حاصل کرے، یا عورت مرد سے پہلے غسل کر لے اور پھر (حرارت حاصل کرنے کے لیے) اس سے لپٹ جائے۔“