❮
❯
حدیث نمبر: 659
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ: ثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ شُعْبَةَ قَالَ: "كَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ إِذَا اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَةِ أَفْرَغَ بِيَمِينِهِ عَلَى يَسَارِهِ سَبْعًا فَجَعَلَ يَوْمًا يَصُبُّ عَلَى يَسَارِهِ، فَقَالَ لِي: تَدْرِي كَمْ صَبَبْتُ؟ قُلْتُ: لَا. قَالَ: لَا أُمَّ لَكَ وَلِمَ لَا تَدْرِي؟ فَأَفْرَغَ عَلَى يَسَارِهِ سَبْعًا، وَتَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ ثُمَّ صَبَّ عَلَى رَأْسِهِ، وَقَالَ: هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَلَ ذَلِكَ " .
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ فِي سُنَنِهِ مِنْ طَرِيقِ ابْنِ أَبِي فُدَيْكٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ... فَذَكَرَهُ دُونَ قَوْلِهِ: "فَأَفْرَغَ عَلَى يَسَارِهِ سَبْعًا، وَقَالَ: "عَلَى جِلْدِهِ " بَدَلَ "رَأْسِهِ ".
ترجمہ

شعبہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما جب غسلِ جنابت فرماتے تو اپنے دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ پر سات مرتبہ پانی بہاتے۔ ایک دن وہ اپنے بائیں ہاتھ پر پانی ڈال رہے تھے تو انہوں نے مجھ سے پوچھا: ”کیا تم جانتے ہو کہ میں نے کتنی مرتبہ پانی ڈالا ہے؟“ میں نے عرض کیا: جی نہیں۔ انہوں نے (اظہارِ تعجب کے طور پر) فرمایا: ”تیرا بھلا ہو، تمہیں کیوں معلوم نہیں؟“ پھر انہوں نے اپنے بائیں ہاتھ پر سات مرتبہ پانی بہایا، اور نماز کی طرح وضو کیا، پھر اپنے سر مبارک پر پانی ڈالا اور فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو اسی طرح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔“
میں کہتا ہوں: اسے امام ابو داؤد نے اپنی سنن میں ابن ابی فدیک کے طریق سے ابن ابی ذئب سے روایت کیا ہے اور اسے ان الفاظ کے بغیر ذکر کیا: ”پس انہوں نے اپنے بائیں ہاتھ پر سات مرتبہ پانی بہایا“، نیز انہوں نے ”سر“ کے بجائے ”جلد“ کے الفاظ ذکر کیے ہیں۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الطهارة / حدیث: 659
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف؛ لجهالة شعبة الراوي عن ابن عباس