❮
❯
حدیث نمبر: 6529
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى، ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، عَنْ أَبِي صَخْرٍ، أَنَّ سَعِيدًا الْمَقْبُرِيَّ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "وَالَّذِي نَفْسُ أَبِي الْقَاسِمِ بِيَدِهِ لَيَنْزِلَنَّ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ إِمَامًا مُقْسِطًا، وَحَكَمًا عَدْلًا، فَلَيَكْسِرَنَّ الصَّلِيبَ، وَلَيَقْتُلَنَّ الْخِنْزِيرَ، وَلَيُصْلِحَنَّ ذَاتَ الْبَيْنِ، وَلَتَذْهَبَنَّ الشَّحْنَاءُ، وَلَيُعْرَضَنَّ عَلَيْهِ الْمَالُ فَلَا يَقْبَلْهُ، ثُمَّ لَئِنْ قَامَ عَلَى قَبْرِي فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ لَأُجِيبَنَّهُ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ، بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ.
وَرَوَاهُ الْحَاكِمُ فِي الْمُسْتَدْرَكِ: مِنْ طَرِيقِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ عَطَاءٍ مَوْلَى أُمِّ حَبِيبَةَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ... فَذَكَرَهُ. وَقَالَ فِي آخِرِهِ: "يَقُولُ أَبُو هُرَيْرَةَ: أَيْ بَنِي أَخِي، إِنْ رَأَيْتُمُوهُ فَقُولُوا: أَبُو هُرَيْرَةَ يُقْرِئُكَ السَّلَامَ".
وَقَالَ الْحَاكِمُ: صَحِيحُ الْإِسْنَادِ وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ بِهَذِهِ السِّيَاقَةِ.
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں ابوالقاسم (ﷺ) کی جان ہے! عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام ضرور ایک انصاف پسند امام اور عادل حکمران بن کر نازل ہوں گے، وہ صلیب کو توڑ دیں گے، خنزیر کو قتل کریں گے، باہمی تعلقات کی اصلاح کریں گے، کینہ و عداوت ختم ہو جائے گی اور ان کے سامنے مال پیش کیا جائے گا مگر وہ اسے قبول نہیں کریں گے، پھر اگر وہ میری قبر پر کھڑے ہو کر پکاریں گے: «يَا مُحَمَّدُ» ”اے محمد (ﷺ)!“ تو میں انہیں ضرور جواب دوں گا“، مؤلف کہتے ہیں کہ یہ حدیث صحیحین میں اس سیاق کے علاوہ دیگر الفاظ کے ساتھ موجود ہے، نیز امام حاکم نے اسے مستدرک میں دوسری سند سے روایت کیا ہے جس کے آخر میں ہے کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اے میرے بھتیجو! اگر تم انہیں دیکھو تو کہنا کہ ابوہریرہ (رضی اللہ عنہ) آپ کو سلام عرض کرتا ہے“، امام حاکم فرماتے ہیں کہ اس حدیث کی سند صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے اس سیاق کے ساتھ روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب علامات النبوة / حدیث: 6529
درجۂ حدیث محدثین: أصله في الصحيح
تخریج حدیث «أخرجه صحيح مسلم برقم: 155، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4078، وأخرجه مسند أحمد برقم: 9891، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20840، 20844، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4218، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1364، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 12568، 13812، 13813، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4505»