إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب علامات النبوة— نبوت کی نشانیوں کا بیان۔
باب في بركة الصلاة والسلام عليه صلى الله عليه وسلم باب: رسول اللہ ﷺ پر درود و سلام کی برکت کا بیان۔
حدیث نمبر: 6504
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا زُهَيْرٌ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، ثَنَا دَرَّاجٌ أَبُو السَّمْحِ أَنَّ أَبَا الْهَيْثَمِ حَدَّثَهُ: عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: "أَتَانِي جِبْرِيلُ فَقَالَ: إِنَّ رَبِّي وَرَبَّكَ يَقُولُ: كَيْفَ رَفَعْتُ ذِكْرَكَ؟ قَالَ: وَاللَّهُ أَعْلَمُ. قَالَ: إِذَا ذُكِرْتُ ذُكِرْتَ مَعِي".ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میرے پاس جبرئیل علیہ السلام حاضر ہوئے اور عرض کی: یقیناً میرا اور آپ کا رب فرماتا ہے کہ میں نے آپ کے تذکرے کو کس طرح بلند کیا؟ آپ ﷺ نے فرمایا: اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: (وہ اس طرح کہ) جب میرا ذکر کیا جاتا ہے تو میرے ساتھ آپ کا تذکرہ بھی کیا جاتا ہے۔“