إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان۔
باب ما جاء في الوضوء من القهقهة في الصلاة وتركه باب: نماز میں قہقہہ لگانے سے وضو کرنے اور نہ کرنے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 647
قَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ: ثَنَا دَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ، عَنْ رُفَيْعٍ أَبِي الْعَالِيَةِ "أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي وَخَلْفَهُ أَصْحَابُهُ، فَجَاءَ رَجُلٌ أَعْمَى فَوَطِئَ عَلَى خَصَفَةٍ عَلَى رَأْسِ بِئْرٍ فَتَرَدَّى فِي الْبِئْرِ، فَضَحِكَ الْقَوْمُ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ ضَحِكَ يُعِيدُ الْوُضُوءَ " .
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ دَاوُدَ بْنِ الْمُحَبَّرِ. ترجمہ
رفیع ابو العالیہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نماز پڑھا رہے تھے اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم آپ ﷺ کے پیچھے (نماز میں) تھے، اسی دوران ایک نابینا شخص آیا اور کنویں کے دہانے پر موجود چٹائی پر پاؤں پڑنے کی وجہ سے کنویں میں گر پڑا، جس پر کچھ لوگ ہنس پڑے، تو رسول اللہ ﷺ نے حکم ارشاد فرمایا کہ جس نے قہقہہ لگایا ہے وہ اپنا وضو دوبارہ کرے۔“
داؤد بن المحبر کے ضعف کی وجہ سے یہ سند ضعیف ہے۔