إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب علامات النبوة— نبوت کی نشانیوں کا بیان۔
باب في هجرته صلى الله عليه وسلم إلى المدينة الشريفة باب: رسول اللہ ﷺ کی مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کا بیان۔
قَالَ أَبُو يَعْلَى: وَثَنَا بُنْدَارٌ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، أَبَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الْهَمْدَانِيِّ، سَمِعْتُ الْبَرَاءَ بْنَ عَازِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ: "لَمَّا أَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ مَكَّةَ إِلَى الْمَدِينَةِ تَبِعَهُ سُرَاقَةُ بْنُ مَالِكِ بْنِ جُعْشُمٍ، فَدَعَا عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَاخَتْ بِهِ فَرَسُهُ فَقَالَ: ادْعُ اللَّهَ لِي وَلَا أَضُرُّكَ. فَدَعَا لَهُ فَعَطِشَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَرُّوا بِرَاعِي غَنَمٍ قَالَ أَبُو بَكْرٍ: فَأَخَذْتُ قَدَحًا فَحَلَبَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُثْبَةً مِنْ لَبَنٍ فَشَرِبَ حَتَّى رَضِيتُ".
قَالَ: وَثَنَا الْقَوَارِيرِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، ثَنَا شُعْبَةُ، سَمِعْتُ أَبَا إِسْحَاقَ الْهَمْدَانِيَّ يَقُولُ: سَمِعْتُ الْبَرَاءَ يَقُولُ: "لَمَّا أَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ مَكَّةَ إِلَى الْمَدِينَةِ تَبِعَهُ سُرَاقَةُ بْنُ مَالِكِ بْنِ جُعْشُمٍ، فَدَعَا عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَاخَتْ بِهِ فَرَسُهُ..." فَذَكَرَ مِثْلَ حَدِيثِ بُنْدَارٍ.سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”جب رسول اللہ ﷺ مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کی جانب تشریف لا رہے تھے تو سراقہ بن مالک بن جعشم نے آپ کا پیچھا کیا، پس رسول اللہ ﷺ نے اس کے خلاف دعا فرمائی تو اس کا گھوڑا اسے لے کر زمین میں دھنس گیا، اس پر سراقہ نے عرض کی کہ آپ اللہ تعالیٰ سے میرے حق میں دعا فرما دیں اور میں آپ کو کوئی نقصان نہیں پہنچاؤں گا، چنانچہ آپ ﷺ نے اس کے لیے دعا فرما دی۔ پھر رسول اللہ ﷺ کو پیاس لگی اور ان کا گزر ایک چرواہے کے پاس سے ہوا، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ایک پیالہ لیا تو اس (چرواہے) نے رسول اللہ ﷺ کے لیے تھوڑا سا دودھ دوہا، پھر آپ ﷺ نے وہ نوش فرمایا یہاں تک کہ میں (آپ کی سیری دیکھ کر) خوش ہو گیا۔“ امام ابو یعلیٰ رحمہ اللہ نے اس حدیث کو ایک اور سند سے بھی سابقہ روایت کی مانند ہی بیان کیا ہے۔