إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب علامات النبوة— نبوت کی نشانیوں کا بیان۔
باب في إخباره صلى الله عليه وسلم بالمغيب باب: رسول اللہ ﷺ کا غیب کی خبریں دینا۔
وَقَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ : ثَنَا شَاذَانُ ، ثَنَا أَبُو هِلَالٍ، ثَنَا أَبُو الْوَازِعِ مِنْ بَنِي رَاسِبٍ ، عَنْ أَبِي أَمِينٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: "انْطَلَقْتُ أَنَا وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو وَسَمُرَةُ نَطْلُبُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقِيلَ لَنَا: تَوَجَّهَ نَحْوَ مَسْجِدِ التَّقْوَى. قَالَ: فَانْطَلَقْنَا، فَإِذَا هُوَ قَدْ أَقْبَلَ، فَلَمَّا رَأَيْنَاهُ جَلَسْنَا، فَلَمَّا دَنَا قُمْنَا فَسَلَّمْنَا عَلَيْهِ، فَإِذَا يَدُهُ الْيُمْنَى عَلَى كَاهِلِ أَبِي بَكْرٍ وَيَدُهُ الْيُسْرَى عَلَى كَاهِلِ عُمَرَ. قَالَ: فَقَالَ: مَنْ هَؤُلَاءِ يَا أَبَا بَكْرٍ؟ فَقَالَ: هَؤُلَاءِ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَبُو هُرَيْرَةَ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو، وَسَمُرَةُ بْنُ جُنْدُبٍ. فَقَالَ: أَمَا إِنَّ آخِرَهُمْ مَوْتًا فِي النَّارِ".سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں، سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما اور سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ کی تلاش میں نکلے تو ہمیں بتایا گیا کہ آپ ﷺ مسجدِ تقویٰ کی جانب تشریف لے گئے ہیں، چنانچہ ہم روانہ ہوئے تو دیکھا کہ آپ ﷺ سامنے سے تشریف لا رہے ہیں، جب ہم نے آپ ﷺ کو دیکھا تو ہم (ادب سے) بیٹھ گئے، پھر جب آپ ﷺ قریب آئے تو ہم کھڑے ہو گئے اور آپ ﷺ کو سلام کیا، اس وقت آپ ﷺ کا داہنا ہاتھ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے کندھے پر اور بایاں ہاتھ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے کندھے پر تھا، تب آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”اے ابوبکر! یہ کون لوگ ہیں؟“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! یہ ابوہریرہ، عبداللہ بن عمرو اور سمرہ بن جندب (رضی اللہ عنہم) ہیں، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”آگاہ رہو! ان میں سے جس کی موت سب سے آخر میں ہوگی، وہ آگ میں ہوگا۔““