إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب علامات النبوة— نبوت کی نشانیوں کا بیان۔
باب في إخباره صلى الله عليه وسلم بالمغيب باب: رسول اللہ ﷺ کا غیب کی خبریں دینا۔
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : وَثَنَا (الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى)، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، ثَنَا أَوْسُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ: "كُنْتُ إِذَا قَدِمْتُ عَلَى سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ سَأَلَنِي عَنْ أَبِي مَحْذُورَةَ، وَإِذَا قَدِمْتُ عَلَى أَبِي مَحْذُورَةَ سَأَلَنِي عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ، فَقُلْتُ لِأَبِي مَحْذُورَةَ: مَا شَأْنُكَ إِذَا قَدِمْتُ عَلَيْكَ سَأَلْتَنِي عَنْ سَمُرَةَ، وَإِذَا قَدِمْتُ عَلَى سَمُرَةَ سَأَلَنِي عَنْكَ؟! فَقَالَ أَبُو مَحْذُورَةَ: كُنْتُ أَنَا وَأَبُو هُرَيْرَةَ وَسَمُرَةُ فِي بَيْتٍ فَجَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخَذَ بِعَضَادَتَيِ الْبَابِ فَقَالَ: آخِرُكُمْ مَوْتًا فِي النَّارِ. فَمَاتَ أَبُو هُرَيْرَةَ، ثُمَّ مَاتَ أَبُو مَحْذُورَةَ، ثُمَّ مَاتَ سَمُرَةُ".
قَالَ أَبُو بَكْرٍ: زَعَمُوا أَنَّهُ وَقَعَ فِي كَانُونَ.
قُلْتُ: رَأَيْتُ بِخَطِّ شَيْخِنَا الْحَافِظِ أَبِي الْحَسَنِ الْهَيْثَمِيِّ قَالَ: سَقَطَ سَمُرَةُ فِي قِدْرٍ مُسَخَّنٍ بِالنَّارِ فَمَاتَ فِيهِ.اوس بن خالد سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا کہ ”میں جب سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کے پاس آتا تو وہ مجھ سے سیدنا ابو محذورہ رضی اللہ عنہ کے متعلق دریافت فرماتے، اور جب سیدنا ابو محذورہ رضی اللہ عنہ کے پاس آتا تو وہ مجھ سے سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کے بارے میں سوال کرتے، تو میں نے سیدنا ابو محذورہ رضی اللہ عنہ سے عرض کیا کہ کیا وجہ ہے کہ جب میں آپ کے پاس آتا ہوں تو آپ مجھ سے سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں پوچھتے ہیں اور جب ان کے پاس جاتا ہوں تو وہ آپ کے متعلق دریافت کرتے ہیں؟ اس پر سیدنا ابو محذورہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ ایک گھر میں موجود تھے کہ نبی کریم ﷺ تشریف لائے اور دروازے کی دونوں چولیں تھام کر ارشاد فرمایا: ”تم میں سے جو سب سے آخر میں وفات پائے گا وہ آگ میں (جل کر فوت) ہوگا۔“ چنانچہ پہلے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی وفات ہوئی، پھر سیدنا ابو محذورہ رضی اللہ عنہ انتقال فرما گئے اور سب سے آخر میں سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ فوت ہوئے۔“ ابوبکر بن ابی شیبہ فرماتے ہیں کہ لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ وہ انگیٹھی میں گر گئے تھے، نیز میں (مؤلف) کہتا ہوں کہ میں نے اپنے شیخ حافظ ابوالحسن الہیثمی کے قلمی نسخے میں دیکھا کہ سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ آگ پر تپتی ہوئی ایک دیگ میں گر گئے تھے اور اسی میں ان کی وفات ہوئی۔