❮
❯
حدیث نمبر: 6429
قَالَ أَبُو يَعْلَى: وَثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: "جَلَسَ جِبْرِيلُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَظَرَ إِلَى السَّمَاءِ فَإِذَا مَلَكٌ يَنْزِلُ، فَقَالَ لَهُ جِبْرِيلُ: إِنَّ هَذَا مَلَكٌ مَا نَزَلَ مُنْذُ خُلِقَ قَبْلَ السَّاعَةِ. فَلَمَّا نَزَلَ قَالَ: يَا مُحَمَّدُ، أَرْسَلَنِي إِلَيْكَ رَبُّكَ، أَمَلَكًا أَجْعَلُكَ أَمْ عَبْدًا رَسُولًا؟ قَالَ لَهُ جِبْرِيلُ: تَوَاضَعْ لِرَبِّكَ يَا مُحَمَّدُ. قَالَ: بَلْ عَبْدًا رَسُولًا".
رَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ: ثَنَا أَبُو يَعْلَى... فَذَكَرَهُ.
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”سیدنا جبریل علیہ السلام رسول اللہ ﷺ کے پاس تشریف فرما تھے کہ انہوں نے آسمان کی طرف دیکھا تو اچانک ایک فرشتہ اترتا ہوا دکھائی دیا، سیدنا جبریل علیہ السلام نے آپ ﷺ سے عرض کی: ”یہ وہ فرشتہ ہے جو اپنی تخلیق کے بعد سے آج اس گھڑی سے پہلے کبھی زمین پر نازل نہیں ہوا۔“ جب وہ فرشتہ نازل ہوا تو اس نے عرض کی: ”اے محمد (ﷺ)! آپ کے رب نے مجھے آپ کی طرف یہ پیغام دے کر بھیجا ہے کہ آیا میں آپ کو ایک بادشاہ بنا دوں یا ایک بندہ اور رسول؟“ اس پر سیدنا جبریل علیہ السلام نے آپ ﷺ کو مشورہ دیتے ہوئے عرض کی: ”اے محمد (ﷺ)! اپنے رب کے حضور عاجزی و انکساری اختیار فرمائیے“، تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بلکہ میں اللہ کا بندہ اور رسول (ہونا پسند کرتا) ہوں۔““ اس روایت کو امام ابنِ حبان نے اپنی صحیح میں امام ابو یعلیٰ کی سند سے اسی طرح نقل کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب علامات النبوة / حدیث: 6429
درجۂ حدیث محدثین: أخرجه ابن حبان في صحيحه
تخریج حدیث «أخرجه مسند أحمد برقم: 7120، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14208، 14209»