إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب علامات النبوة— نبوت کی نشانیوں کا بیان۔
باب في خصائصه صلى الله عليه وسلم باب: نبی ﷺ کے خصائص کا بیان۔
قَالَ أَبُو يَعْلَى: وَثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنِ الْأَزْرَقِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ ذَكْوَانَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَصْرَ، ثُمَّ دَخَلَ بَيْتِيَ، فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، صَلَّيْتَ صَلَاةً لَمْ تَكُنْ تُصَلِّيهَا! فَقَالَ: قَدِمَ عَلَيَّ مَالٌ فَشُغِلْتُ عَنْ رَكْعَتَيْنِ كُنْتُ أَرْكَعُهُمَا بَعْدَ الظُّهْرِ فَصَلَّيْتُهُمَا الْآنَ. فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَفَنَقْضِيهِمَا إِذَا فَاتَتْنَا؟ قَالَ: لَا".
قُلْتُ: أَخْرَجْتُهُ لِقَوْلِهَا: "أَفَنَقْضِيهِمَا إِذَا فَاتَتْنَا؟ قَالَ: لَا".سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے عصر کی نماز ادا فرمائی، پھر آپ میرے گھر تشریف لائے اور دو رکعتیں پڑھیں، تو میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! آپ نے ایسی نماز ادا فرمائی ہے جو آپ (اس سے پہلے اس وقت) نہیں پڑھتے تھے؟“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میرے پاس کچھ مال آیا تھا جس کی وجہ سے میں ان دو رکعتوں کی ادائیگی سے رہ گیا تھا جو میں ظہر کے بعد پڑھا کرتا تھا، چنانچہ میں نے انہیں اب ادا کیا ہے۔“ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! اگر یہ نماز (سنتیں) ہم سے فوت ہو جائیں تو کیا ہم بھی ان کی قضا کریں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں۔“ (امام بوصیری فرماتے ہیں کہ) میں نے اس حدیث کی تخریج سیدہ رضی اللہ عنہا کے اس قول کی وجہ سے کی ہے کہ: ”کیا جب وہ ہم سے فوت ہو جائیں تو ہم ان کی قضا کریں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: نہیں۔“