إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب علامات النبوة— نبوت کی نشانیوں کا بیان۔
باب في خصائصه صلى الله عليه وسلم باب: نبی ﷺ کے خصائص کا بیان۔
قَالَ الْحَارِثُ: وَثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبَانَ، ثَنَا مَهْدِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَعْقُوبَ، عَنْ بِشْرِ بْنِ شِغَافٍ، سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَلَامٍ يَقُولُ: "إِنَّ أَكْرَمَ خَلْقِ اللَّهِ عَلَيْهِ أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَإِنَّ الْجَنَّةَ فِي السَّمَاءِ، وَإِنَّ النَّارَ فِي الْأَرْضِ، فَإِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ بَعَثَ اللَّهُ الْخَلِيقَةَ أُمَّةً أُمَّةً وَنَبِيًّا نَبِيًّا حَتَّى يَكُونَ أَحْمَدُ وَأُمَّتُهُ آخِرَ الْأُمَمِ مَرْكَزًا، ثُمَّ يُوضَعُ جِسْرٌ عَلَى جَهَنَّمَ ثُمَّ يُنَادِي مُنَادٍ: أَيْنَ أَحْمَدُ وَأُمَّتُهُ؟ فَيَقُومُ وَتَتْبَعُهُ أُمَّتُهُ بَرُّهَا وَفَاجِرُهَا".سیدنا عبد اللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس کی تمام مخلوق میں سب سے زیادہ معزز ومکرم شخصیت ابو القاسم ﷺ کی ہے، اور بے شک جنت آسمان میں ہے جبکہ دوزخ زمین میں ہے، پھر جب قیامت کا دن برپا ہوگا تو اللہ عزوجل تمام مخلوقات کو گروہ در گروہ اور ہر نبی کو ان کی امت کے ساتھ اٹھائے گا، یہاں تک کہ سیدنا احمد ﷺ اور آپ کی امت مقام و مرکز کے لحاظ سے تمام امتوں کے آخر میں ہوں گے، پھر جہنم کی پیٹھ پر ایک پل رکھا جائے گا اور ایک پکارنے والا صدا دے گا: احمد ﷺ اور ان کی امت کہاں ہیں؟ پس آپ ﷺ کھڑے ہوں گے اور آپ کی امت آپ کی پیروی میں پیچھے ہو چلے گی، جس میں ان کے نیکوکار اور گناہ گار سبھی شامل ہوں گے۔“