إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب علامات النبوة— نبوت کی نشانیوں کا بیان۔
باب في خصائصه صلى الله عليه وسلم باب: نبی ﷺ کے خصائص کا بیان۔
حدیث نمبر: 6380
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "أُعْطِيتُ فَوَاتِحَ الْكَلَامِ وَجَوَامِعَهُ وَخَوَاتِمَهُ. قَالَ: فَقُلْنَا: عَلِّمْنَا مِمَّا عَلَّمَكَ اللَّهُ: فَعَلَّمَنَا التَّشَهُّدَ".
وَتَقَدَّمَ فِي الصَّلَاةِ فِي بَابِ التَّشَهُّدِ.ترجمہ
سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”مجھے کلام کے آغاز، اس کی جامعیت اور اس کے بہترین اختتام (کی تمام خوبیاں) عطا کی گئی ہیں۔“ راوی بیان کرتے ہیں کہ (یہ سن کر) ہم نے عرض کی: اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو جو (باعظمت) علم سکھایا ہے، اس میں سے ہمیں بھی کچھ سکھائیے، چنانچہ آپ ﷺ نے ہمیں ”تشہد“ کی تعلیم دی۔