إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب علامات النبوة— نبوت کی نشانیوں کا بیان۔
باب ما جاء في أصله وسببه ونسبه صلى الله عليه وسلم باب: نبی ﷺ کی اصل، سسرالی رشتوں اور نسب کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 6311
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : وَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، ثَنَا ابْنُ أَبِي الْوَزِيرِ مُحَمَّدٌ، ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُخَرِّمِيُّ، عَنْ أُمِّ بَكْرٍ، عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "تَنْقَطِعُ الْأَسْبَابُ وَالْأَنْسَابُ وَالْأَصْهَارُ إِلَّا صِهْرِي، فَاطِمَةُ شَجْنَةٌ مِنِّي، يَقْبِضُنِي مَا قَبَضَهَا، وَيَبْسُطُنِي مَا بَسَطَهَا".ترجمہ
سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن تمام تر اسباب، نسبی تعلقات اور سسرالی رشتے منقطع ہو جائیں گے سوائے میرے سسرالی رشتے کے، اور سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا میرا ہی ایک حصہ ہیں، جو بات انہیں رنجیدہ و پریشان کرتی ہے وہ مجھے بھی کوفت میں ڈالتی ہے اور جو چیز انہیں خوشی اور انبساط بخشتی ہے وہ مجھے بھی مسرور کر دیتی ہے“۔