إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب علامات النبوة— نبوت کی نشانیوں کا بیان۔
باب ما جاء في أصله وسببه ونسبه صلى الله عليه وسلم باب: نبی ﷺ کی اصل، سسرالی رشتوں اور نسب کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 6308
قَالَ: وَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، قَالَ: أَشْهَدُ عَلَى أَبِي لَحَدَّثَنِي عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "خَرَجْتُ مِنْ نِكَاحٍ وَلَمْ أَخْرُجْ مِنْ سِفَاحٍ مِنْ لَدُنْ آدَمَ إِلَى أَنْ وَلَدَتْنِي أُمِّي، لَمْ يُصِبْنِي مِنْ سِفَاحِ الْجَاهِلِيَّةِ شَيْءٌ".ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میرا ظہور ہمیشہ نکاحِ شرعی کے نتیجے میں ہوا اور میں کبھی بھی بدکاری کے ذریعے پیدا نہیں ہوا، سیدنا آدم علیہ السلام سے لے کر میری والدہ کے مجھے جنم دینے تک زمانہ جاہلیت کی کسی بدکاری کا کوئی شائبہ بھی مجھ تک نہیں پہنچا۔“