إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الاستعاذة— (اللہ کی) پناہ مانگنے کا بیان۔
كتاب الاستعاذة باب: (اللہ کی) پناہ مانگنے کا بیان۔
قَالَ أَبُو يَعْلَى: وَثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الْقَوَارِيرِيُّ ، ثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ الضُّبَعِيُّ، ثَنَا أَبُو التَّيَّاحِ: " سَأَلَ رَجُلٌ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ خَنْبَشٍ - وَكَانَ شَيْخًا كَبِيرًا - قَالَ: يَا ابْنَ خَنْبَشٍ كَيْفَ صَنَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ كَادَتْهُ الشَّيَاطِينُ؟ قَالَ: انْحَدَرَتِ الشَّيَاطِينُ مِنَ الْأَوْدِيَةِ وَالشِّعَابِ يُرِيدُونَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيهِمْ شَيْطَانٌ مَعَهُ شُعْلَهٌ مِنْ نَارٍ يُرِيدُ أَنْ يَحْرِقَ بِهَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا رَآهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَزِعَ فَجَاءَهُ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، قُلْ مَا أَقُولُ، قَالَ: قُلْ أَعُوَذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ الَّتِي لَا يُجَاوِزُهُنَّ بَرٌّ وَلَا فَاجِرٌ مِنْ شَرِّ مَا نَزَلَ مِنَ السَّمَاءِ، وَمِنْ شَرِّ مَا يَعْرُجُ فِيهَا، وَمِنْ شَرِّ مَا يَلِجُ فِي الْأَرْضِ، وَمِنْ شَرِّ مَا يَخْرُجُ مِنْهَا، وَمِنْ شَرِّ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ، وَمِنْ شَرِّ كُلِّ طَارِقٍ إِلَّا طَارِقًا يَطْرُقُ بِخَيْرٍ يَا رَحْمَنُ. قَالَ: فَطُفِئَتْ نَارُ الشَّيَاطِينِ وَهَزَمَهُمُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ".سیدنا عبد الرحمن بن خنبش رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے ان سے سوال کیا (جبکہ وہ ایک معمر بزرگ تھے) کہ رسول اللہ ﷺ نے اس وقت کیا کیا تھا جب شیاطین نے آپ ﷺ کے خلاف مکر و فریب کی کوشش کی تھی؟ انہوں نے بتایا کہ ”شیاطین وادیوں اور پہاڑی دروں سے نکل کر رسول اللہ ﷺ کی طرف لپکے اور ان میں ایک شیطان ایسا بھی تھا جس کے پاس آگ کا شعلہ تھا اور وہ اس کے ذریعے رسول اللہ ﷺ کو (معاذ اللہ) جلانا چاہتا تھا، جب رسول اللہ ﷺ نے انہیں دیکھا تو آپ ﷺ سخت پریشان ہوئے، اتنے میں سیدنا جبرائیل علیہ السلام حاضر ہوئے اور عرض کیا: اے محمد (ﷺ)! کہیے جو میں آپ کو کہتا ہوں، آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: میں کیا کہوں؟ انہوں نے کہا: آپ کہیے: «أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ الَّتِي لَا يُجَاوِزُهُنَّ بَرٌّ وَلَا فَاجِرٌ مِنْ شَرِّ مَا نَزَلَ مِنَ السَّمَاءِ، وَمِنْ شَرِّ مَا يَعْرُجُ فِيهَا، وَمِنْ شَرِّ مَا يَلِجُ فِي الْأَرْضِ، وَمِنْ شَرِّ مَا يَخْرُجُ مِنْهَا، وَمِنْ شَرِّ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ، وَمِنْ شَرِّ كُلِّ طَارِقٍ إِلَّا طَارِقًا يَطْرُقُ بِخَيْرٍ يَا رَحْمَنُ» ”میں اللہ کے ان مکمل کلمات کی پناہ مانگتا ہوں جن سے کوئی نیک اور نہ ہی کوئی بدکار آگے بڑھ سکتا ہے، ان تمام چیزوں کے شر سے جو آسمان سے اترتی ہیں اور ان کے شر سے جو اس میں چڑھتی ہیں، اور اس چیز کے شر سے جو زمین میں داخل ہوتی ہے اور اس کے شر سے جو اس سے نکلتی ہے، اور رات و دن کے شر سے، اور رات کو اچانک آنے والے ہر شر سے، سوائے اس کے جو خیر و بھلائی لے کر آئے، اے رحمٰن!“، سیدنا عبد الرحمن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ”(یہ دعا پڑھتے ہی) شیاطین کی آگ بجھ گئی اور اللہ عزوجل نے انہیں شکست سے دوچار کر دیا۔““