❮
❯
حدیث نمبر: 628
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: ثَنَا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ، عَنْ شُعَيْبِ بْنِ رُزَيْقٍ، عَنْ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ "أَنَّ عُثْمَانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَعَدَ عِنْدَ مِنْبَرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأُتِيَ بِخُبْزٍ وَلَحْمٍ فَأَكَلَ وَلَمْ يَتَوَضَّأْ، ثُمَّ قَالَ: قَعَدْتُ مَقْعَدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَكَلْتُ طَعَامَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَصَلَّيْتُ صَلَاةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
رَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ: ثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ثَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ، عَنْ رَجُلٍ "أَنَّ عُثْمَانَ أَكَلَ طَعَامًا قَدْ مَسَّتْهُ النَّارُ فَمَضَى إِلَى الصَّلَاةِ وَلَمْ يَتَوَضَّأْ. قَالَ مَعْمَرٌ: وَلَا أَعْلَمُ إِلَّا أَنَّ عَطَاءً قَالَ: ثُمَّ قَالَ عُثْمَانُ: أَكَلْتُ مَا أَكَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَتَوَضَّأْتُ كَمَا تَوَضَّأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَصَلَّيْتُ كَمَا صَلَّى" .
ترجمہ

سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ ﷺ کے منبر کے قریب تشریف فرما ہوئے، آپ کی خدمت میں روٹی اور گوشت پیش کیا گیا تو آپ نے اسے تناول فرمایا اور (جدید) وضو نہیں کیا، پھر فرمایا: ”میں رسول اللہ ﷺ کی نشست گاہ پر بیٹھا، میں نے رسول اللہ ﷺ والا کھانا کھایا اور رسول اللہ ﷺ کی طرح ہی نماز ادا کی۔“
دوسری سند میں عطاء الخراسانی رحمہ اللہ ایک شخص کے واسطے سے بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے آگ پر پکا ہوا کھانا تناول فرمایا اور وضو کیے بغیر نماز کے لیے تشریف لے گئے؛ معمر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میرا گمان یہی ہے کہ عطاء رحمہ اللہ نے یہ بھی نقل کیا کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے وہی کھایا جو رسول اللہ ﷺ نے تناول فرمایا تھا، میں نے ویسا ہی وضو کیا جیسا رسول اللہ ﷺ نے کیا تھا اور میں نے ویسے ہی نماز پڑھی جیسے آپ ﷺ نے پڑھی تھی۔“

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الطهارة / حدیث: 628
درجۂ حدیث محدثین: الإسنادان ضعيفان؛ لانقطاع عطاء الخراساني وإبهام الراوي في الطريق الأخرى
تخریج حدیث «أخرجه مسند أحمد برقم: 507، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 339»