إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدعية— دعاؤں کا بیان۔
باب ما جاء في دعائه صلى الله عليه وسلم باب: رسول اللہ ﷺ کی دعاؤں کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : وَثَنَا شَيْبَانُ ، ثَنَا سَلَّامُ بْنُ مِسْكِينٍ ، حَدَّثَنِي عِصْمَةُ أَبُو حُكَيْمَةَ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ لِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَلَا أُعَلِّمُكَ مِمَّا عَلَّمَنِي جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ؟ قُلْتُ: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ: قُلِ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي خَطَئِي وَعَمْدِي، وَهَزْلِي وَجَدِّي، وَلَا تَحْرِمْنِي بَرَكَةَ مَا أَعْطَيْتَنِي، وَلَا تَفْتِنِّي بِمَا حَرَمْتِنِي".سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”کیا میں تمہیں وہ کلمات نہ سکھاؤں جو مجھے جبریل علیہ السلام نے سکھائے ہیں؟“ میں نے عرض کیا: کیوں نہیں، اے اللہ کے رسول ﷺ! آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم یہ کہا کرو: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي خَطَئِي وَعَمْدِي، وَهَزْلِي وَجَدِّي، وَلَا تَحْرِمْنِي بَرَكَةَ مَا أَعْطَيْتَنِي، وَلَا تَفْتِنِّي بِمَا حَرَمْتَنِي» ”اے اللہ! میری خطا اور میرا جان بوجھ کر کیا ہوا گناہ، میرا ہنسی مذاق اور میری سنجیدگی (غرض ہر قسم کے گناہ) معاف فرما دے، اور جو کچھ تو نے مجھے عطا فرمایا ہے اس کی برکت سے مجھے محروم نہ فرما، اور جو کچھ تو نے مجھ سے روک لیا ہے اس کے ذریعے مجھے آزمائش میں نہ ڈال۔““