إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدعية— دعاؤں کا بیان۔
باب ما يقوله من اشترى خادما أو دابة باب: خادم یا سواری خریدنے والا کیا کہے۔
قَالَ: وَثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْعَلَّافُ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " إِذَا أَفَادَ أَحَدُكُمُ الدَّابَّةَ أَوِ امْرَأَةً أَوْ خَادِمًا، أَوْ بَعِيرًا فَلْيَضَعْ يَدَهُ عَلَى نَاصِيَتِهَا وَلْيَقُلِ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَهَا وَخَيْرَ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَشَرِّ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ، وَأَمَّا الْبَعِيرُ فَإِنَّكَ تَأْخُذُ بِذِرْوَةِ سَنَامِهِ ثُمَّ تَقُولُ مِثْلَ ذَلِكَ".سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ یہ فرمایا کرتے تھے: ”جب تم میں سے کوئی شخص کسی چوپائے، عورت، خادم یا اونٹ کو حاصل کرے تو اسے چاہیے کہ وہ اس کی پیشانی پر اپنا ہاتھ رکھے اور یہ کہے: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَهَا وَخَيْرَ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَشَرِّ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ» ”اے اللہ! میں تجھ سے اس کی بھلائی اور اس کی اس جبلت کی خیر کا سوال کرتا ہوں جس پر تو نے اسے پیدا کیا ہے، اور میں اس کے شر اور اس کی اس جبلت کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں جس پر تو نے اسے پیدا کیا ہے“، اور جہاں تک اونٹ کا تعلق ہے تو تمہیں اس کی کوہان کی چوٹی کو پکڑ کر اسی طرح کی دعا مانگنی چاہیے۔“