❮
❯
حدیث نمبر: 6219
قَالَ مُسَدَّدٌ : ثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ حَنْظَلَةَ السَّدُوسِيِّ " أَنَّ امْرَأَةً أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيَمْسَحَ وَجْهَهَا فَمَسَحَهُ وَدَعَا لَهَا، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، طَأْطِئْ يَدَكَ. بَعْدَ مَا قَدْ وَضَعَهَا عَلَى صَدْرِهَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِلَيْكِ عَنِّي".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا عَفَّانُ، ثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، ثَنَا حَنْظَلَةُ ، عَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - " أَنَّ امْرَأَةً أَتَتِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، امْسَحْ وَجْهِي وَادْعُ اللَّهَ لِي. قَالَ: فَمَسَحَ وَجْهَهَا وَدَعَا اللَّهَ لَهَا، قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، سَفِّلْ يَدَكَ. فَسَفَّلَ يَدَهُ عَلَى صَدْرِهَا، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، سَفِّلْ يَدَكَ. فَأَبَى وَبَاعَدَهَا".
هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، ثَنَا حَمَّادٌ، ثَنَا حَنْظَلَةُ ، عَنْ أَنَسٍ " أَنَّ امْرَأَةً أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَسَحَ وَجْهَهَا، وَكَانُوا يَأْتُونَهُ لِمَسْحِ وُجُوهِهِنَّ وَيَدْعُو لَهُنَّ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، طَأْطِئْ يَدَكَ. قَالَ: فَدَفَعَهَا، وَقَالَ: إِلَيْكِ عَنِّي" قُلْتُ: لَعَلَّهَا كَانَتْ مِنْ مَوَالِيهِ أَوْ مِنْ نِسَائِهِ.
ترجمہ

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”ایک خاتون نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئیں تاکہ آپ ﷺ ان کے چہرے پر اپنا دستِ مبارک پھیر دیں، پس آپ ﷺ نے ان کے چہرے پر ہاتھ پھیرا اور ان کے لیے دعا فرمائی؛ صحابہ کرام اپنی مستورات کو آپ ﷺ کے پاس لایا کرتے تھے تاکہ آپ ﷺ ان کے چہروں پر ہاتھ پھیریں اور ان کے حق میں دعا فرمائیں، اس خاتون نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! اپنا ہاتھ مزید نیچے کیجیے، چنانچہ آپ ﷺ نے اپنا ہاتھ ان کے سینے تک نیچے کیا، انہوں نے پھر اصرار کیا کہ اے اللہ کے رسول! ہاتھ اور نیچے کیجیے، تو نبی کریم ﷺ نے انکار فرمایا، انہیں اپنے سے دور ہٹا دیا اور ارشاد فرمایا: ”مجھ سے دور ہو جاؤ“۔“ اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ میں (مؤلف) کہتا ہوں کہ غالباً وہ خاتون آپ ﷺ کی لونڈیوں یا آپ ﷺ کے گھرانے کی مستورات میں سے تھیں۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الأدعية / حدیث: 6219
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «هذا إسناد صحيح»