❮
❯
حدیث نمبر: 6168
قَالَ الْحَارِثُ: وَثَنَا الْحَسَنُ بْنُ قُتَيْبَةَ ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِنَّ جِبْرِيلَ مُوَكَّلٌ بِحَاجَاتِ الْعِبَادِ فَإِذَا دَعَا عَبْدُهُ الْمُؤْمِنُ، قَالَ لَهُ: يَا جِبْرِيلُ، احْتَبِسْ حَاجَةَ عَبْدِي هَذَا فَإِنِّي أُحِبُّهُ وَأُحِبُّ صَوْتَهُ. وَإِذَا دَعَاهُ عَبْدُهُ الْكَافِرُ قَالَ: يَا جِبْرِيلُ، اقْضِ حَاجَةَ عَبْدِي هَذَا فَإِنِّي أُبْغِضُهُ وَأُبْغِضُ صَوْتَهُ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ .
ترجمہ

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک جبریل (علیہ السلام) بندوں کی حاجات کی برآوری پر مامور ہیں، چنانچہ جب اللہ کا کوئی مومن بندہ دعا کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اے جبریل! میرے اس بندے کی حاجت (پوری کرنے) کو ابھی تھام لو کیونکہ میں اس سے محبت کرتا ہوں اور اس کی پکار سننا مجھے پسند ہے، اور جب اس کا کافر بندہ اسے پکارتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اے جبریل! میرے اس بندے کی حاجت پوری کر دو کیونکہ میں اس سے بغض رکھتا ہوں اور اس کی آواز مجھے ناپسند ہے۔“ یہ اسناد حسن بن قتیبہ کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الأدعية / حدیث: 6168
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «هذا إسناد ضعيف؛ لضعف الحسن بن قتيبة»