إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأذكار— اذکار کا بیان۔
باب فضل لا إله إلا الله باب: «لا إله إلا الله» کی فضیلت۔
حدیث نمبر: 6109
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : ثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ، أَبَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ: " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَادَ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ فَقَالَ: يَا خَالُ، قُلْ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ. فَقَالَ: أَخَالٌ أَمْ عَمٌّ؟ قَالَ: لَا؛ بَلْ خَالٌ. قَالَ: فَخَيْرٌ لِي أَنْ أَقُولَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ. قَالَ: نَعَمْ".ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے انصار کے ایک صاحب کی عیادت فرمائی اور ان سے ارشاد فرمایا: ”اے ماموں! آپ «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں“ کہیں“، اس شخص نے دریافت کیا: کیا (میں آپ کا) ماموں ہوں یا چچا؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”نہیں، بلکہ ماموں“، انہوں نے عرض کی: تو کیا میرے لیے «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں“ کہنا بہتر ہے؟ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جی ہاں“۔