إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأذكار— اذکار کا بیان۔
باب ما يقول إذا أصبح باب: صبح کے وقت کیا کہے۔
وَقَالَ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ : ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَكْرٍ السَّهْمِيُّ ، ثَنَا فَائِدٌ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ: " رَأَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَصْبَحْنَا قَالَ: أَصْبَحْنَا وَأَصْبَحَ الْمُلْكُ لِلَّهِ، وَالْكِبْرِيَاءُ وَالْعَظَمَةُ وَالْخَلْقُ وَاللَّيْلُ وَالنَّهَارُ وَمَا سَكَنَ فِيهَا لِلَّهِ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، اللَّهُمَّ اجْعَلْ هَذَا النَّهَارَ أَوَّلَهُ صَلَاحًا، وَأَوْسَطَهُ فَلَاحًا، وَآخِرَهُ نَجَاحًا، وَأَسْأَلُكَ خَيْرَ الدُّنْيَا وَخَيْرَ الْآخِرَةِ". هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ فَائِدٍ أَبُو الْوَرْقَاءِ. سیدنا عبد اللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ جب ہم صبح کرتے تو آپ ﷺ یہ فرماتے تھے: «أَصْبَحْنَا وَأَصْبَحَ الْمُلْكُ لِلَّهِ، وَالْكِبْرِيَاءُ وَالْعَظَمَةُ وَالْخَلْقُ وَاللَّيْلُ وَالنَّهَارُ وَمَا سَكَنَ فِيهَا لِلَّهِ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، اللَّهُمَّ اجْعَلْ هَذَا النَّهَارَ أَوَّلَهُ صَلَاحًا، وَأَوْسَطَهُ فَلَاحًا، وَآخِرَهُ نَجَاحًا، وَأَسْأَلُكَ خَيْرَ الدُّنْيَا وَخَيْرَ الْآخِرَةِ» ”ہم نے صبح کی اور تمام تر بادشاہت اللہ ہی کے لیے ہے، اور کبریائی، عظمت، تمام مخلوقات، رات، دن اور جو کچھ ان میں بستا ہے وہ سب تنہا اللہ ہی کے لیے ہے جس کا کوئی شریک نہیں۔ اے اللہ! اس دن کے آغاز کو خیر و اصلاح، اس کے وسط کو کامیابی اور اس کے انجام کو کامرانی بنا دے، اور میں تجھ سے دنیا اور آخرت کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں۔“ “ یہ سند ضعیف ہے کیونکہ فائد ابو الورقاء نامی راوی ضعیف ہے۔