إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب التعبير— خوابوں کی تعبیر کا بیان۔
باب على ما تعبر الرؤيا باب: خواب کی تعبیر کس بنیاد پر کی جائے۔
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ ، عَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ لِلرُّؤْيَا كُنًى وَلَهَا أَسْمَاءٌ ، فَكَنُّوهَا بِكُنَاهَا وَاعْتَبِرُوهَا بِأَسْمَائِهَا، وَالرُّؤْيَا لِأَوَّلِ عَابِرٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : ثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْأُمَوِيُّ، عَنِ الْأَعْمَشِ ... فَذَكَرَهُ.
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ فِي سُنَنِهِ: عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا الْأَعْمَشُ ... فَذَكَرَهُ دُونَ قَوْلِهِ: " إِنَّ لِلرُّؤْيَا كُنًى وَلَهَا أَسْمَاءٌ ".
وَكَذَا رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ .
وَمَدَارُ أَسَانِيدِ حَدِيثِ أَنَسٍ هَذَا عَلَى يَزِيدَ بْنِ أَبَانَ الرَّقَّاشِيِّ وَهُوَ ضَعِيفٌ، كَمَا أَوْضَحْتُهُ فِي الْكَلَامِ عَلَى زَوَائِدِ ابْنِ مَاجَهْ .سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”خوابوں کی کنیتیں ہوتی ہیں اور ان کے نام ہوتے ہیں، لہٰذا انہیں ان کی کنیتوں سے پکارو اور ان کے ناموں سے ان کی تعبیر لو، اور خواب پہلے تعبیر بتانے والے کے مطابق ہوتا ہے۔“
(بوصیری رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اسے امام ابن ماجہ رحمہ اللہ نے اپنی سنن میں «إِنَّ لِلرُّؤْيَا كُنًى وَلَهَا أَسْمَاءُ» کے الفاظ کے بغیر روایت کیا ہے، اور ابو یعلیٰ نے بھی اسی طرح روایت کیا ہے۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی اس حدیث کی تمام سندوں کا مدار یزید بن ابان رقاشی پر ہے اور وہ ضعیف ہے، جیسا کہ میں نے زوائد ابن ماجہ پر کلام میں واضح کیا ہے۔