إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب التعبير— خوابوں کی تعبیر کا بیان۔
باب رؤيا المسلم جزء من سبعين جزءا من النبوة باب: مسلمان کا خواب نبوت کے ستر حصوں میں سے ایک حصہ ہے۔
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ، ثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " رُؤْيَا الْمُسْلِمِ جُزْءٌ مِنْ سَبْعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأَمَوِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي ، ثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ:
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ جُزْءٌ مِنْ سِتَّةٍ وَأَرْبَعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ".
قَالَ: وَثَنَا زُهَيْرٌ ، ثَنَا حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثَنَا إِسْرَائِيلُ ... فَذَكَرَهُ.
قُلْتُ: الْمَتْنُ الْأَوَّلُ لَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عُمَرَ ، رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي صَحِيحِهِ وَالْمَتْنُ الثَّانِي أَكْثَرُ طَرْقًا فَقَدْ رَوَاهُ مَالِكٌ فِي الْمُوَطَّإِ وَالْإِمَامُ أَحْمَدُ فِي مُسْنَدِهِ وَالْبُخَارِيُّ وَمُسْلِمٌ فِي صَحِيحَيْهِمَا مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ ، وَاتَّفَقَا عَلَيْهِ مِنْ حَدِيثِ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ وَمِنْ حَدِيثِ أَنَسٍ وَرَوَاهُ الْبُخَارِيُّ مِنْ حَدِيثِ أَبِي سَعِيدٍ ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ حَدِيثِ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ .سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”مسلمان کا خواب نبوت کے ستر حصوں میں سے ایک حصہ ہے۔“
ابو یعلیٰ کی روایت میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”نیک خواب نبوت کے چھیالیس حصوں میں سے ایک حصہ ہے۔“
(بوصیری رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) پہلے متن کا ایک شاہد سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث سے ہے جسے امام مسلم رحمہ اللہ نے اپنی صحیح میں روایت کیا ہے؛ اور دوسرے متن کے طرق زیادہ ہیں: اسے امام مالک رحمہ اللہ نے الموطأ میں، امام احمد رحمہ اللہ نے اپنی مسند میں، اور امام بخاری و مسلم رحمہما اللہ نے اپنی صحیحین میں سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سے روایت کیا ہے، اور شیخین نے اسے سیدنا عبادہ بن صامت اور سیدنا انس رضی اللہ عنہما کی حدیث سے بھی متفقہ طور پر روایت کیا ہے، امام بخاری رحمہ اللہ نے سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ کی حدیث سے، اور امام بزار رحمہ اللہ نے سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ کی حدیث سے روایت کیا ہے۔