قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ : ثَنَا شُعْبَةُ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ ، سَمِعَ أَبَا الْبَخْتَرِيِّ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: " لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ ( إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ ) قَرَأَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى خَتَمَهَا، ثُمَّ قَالَ: أَنَا وَأَصْحَابِي خَيْرٌ وَالنَّاسُ خَيْرٌ، لَا هِجْرَةَ بَعْدَ الْفَتْحِ. قَالَ أَبُو سَعِيدٍ : فَحَدَّثْتُ بِهَذَا الْحَدِيثِ مَرْوَانَ بْنَ الْحَكَمِ - وَكَانَ أَمِيرًا عَلَى الْمَدِينَةِ - فَقَالَ: كَذَبْتَ. وَعِنْدَهُ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ وَرَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ ، وَهُمَا مَعَهُ عَلَى السَّرِيرِ، فَقَالَ: أَبُو سَعِيدٍ : أَمَا إِنَّ هَذَيْنِ لَوْ شَاءَا لَحَدَّثَاكَ وَلَكِنْ هَذَا يَخْشَى أَنْ تَنْزِعَهُ عَنْ عِرَافَةِ قَوْمِهِ، وَهَذَا يَخْشَى أَنْ تَنْزِعَهُ عَنِ الصَّدَقَةِ يَعْنِي - زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ - قَالَ: فَرَفَعَ عَلَيْهِ الدِّرَّةَ فَلَمَّا رَأَيَا ذَلِكَ قَالَا: صَدَقَ".
وَبِهِ: عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: " لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ - إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: وَعِنْدَهُ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ وَزَيْدُ بْنُ أَرْقَمَ".سیدنا ابو سعید الخدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب یہ سورہ مبارکہ ﴿إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ﴾ نازل ہوئی تو رسول اللہ ﷺ نے اسے آخر تک تلاوت فرمایا، پھر ارشاد فرمایا: ”میں اور میرے صحابہ خیر پر ہیں اور دیگر لوگ بھی خیر پر ہیں، فتح مکہ کے بعد اب کوئی ہجرت (فرض) نہیں ہے۔“ سیدنا ابو سعید الخدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے مروان بن حکم سے یہ حدیث بیان کی—جبکہ وہ مدینہ کا گورنر تھا—تو اس نے (انکار کرتے ہوئے) کہا: ”آپ نے غلط کہا ہے“، اس وقت مروان کے پاس سیدنا زید بن ثابت اور سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہما تخت پر بیٹھے ہوئے تھے، سیدنا ابو سعید الخدری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اگر یہ دونوں چاہیں تو تم سے یہ حدیث بیان کر سکتے ہیں، لیکن یہ (رافع) اس خوف سے خاموش ہے کہ کہیں تم اسے اس کی قوم کی سرداری سے معزول نہ کر دو، اور یہ (زید بن ثابت) اس ڈر سے چپ ہے کہ کہیں تم اسے صدقات کی وصولی کے عہدے سے نہ ہٹا دو۔“ راوی کا بیان ہے کہ مروان نے ان (ابو سعید) پر کوڑا اٹھا لیا، جب ان دونوں صحابہ نے یہ منظر دیکھا تو گواہی دی کہ: ”ابو سعید نے سچ کہا ہے“۔ اسی سند کے ساتھ سیدنا ابو سعید الخدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب یہ آیت نازل ہوئی (تو انہوں نے یہی واقعہ ذکر کیا) البتہ اس روایت میں یہ ہے کہ مروان کے پاس اس وقت سیدنا زید بن ثابت اور سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہما موجود تھے۔