قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : ثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثَنَا مُطَرِّفٌ ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - " فِي قَوْلِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - : ( فَإِذَا نُقِرَ فِي النَّاقُورِ فَذَلِكَ يَوْمَئِذٍ يَوْمٌ عَسِيرٌ ) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : كَيْفَ أَنْعَمُ وَصَاحِبُ الْقَرْنِ قَدِ الْتَقَمَ الْقَرْنَ وَحَنَى جَبْهَتَهُ حَتَّى يُؤْمَرَ فَيَنْفُخَ؟! فَقَالَ أَصْحَابُ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ فَكَيْفَ نَقُولُ؟ قَالَ: قُولُوا: حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ، عَلَى اللَّهِ تَوَكَّلْنَا".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ فِي مُسْنَدِهِ وَالطَّبَرَانِيُّ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ.
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، رَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ وَالتِّرْمِذِيُّ فِي الْجَامِعِ.سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اللہ عزوجل کے ارشاد ﴿فَإِذَا نُقِرَ فِي النَّاقُورِ ۞ فَذَلِكَ يَوْمَئِذٍ يَوْمٌ عَسِيرٌ﴾ کے متعلق روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میں کیسے چین و سکون پاؤں جبکہ صور پھونکنے والے فرشتے نے صور کو اپنے منہ میں لے رکھا ہے اور اپنی پیشانی جھکا کر اس انتظار میں ہے کہ کب اسے حکم دیا جائے اور وہ صور پھونک دے؟“ اس پر رسول اللہ ﷺ کے صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! پھر ہم کیا کہیں؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم کہو: «حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ، عَلَى اللَّهِ تَوَكَّلْنَا» ”ہمیں اللہ ہی کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے، ہم نے اللہ ہی پر بھروسہ کیا۔““ اسے امام احمد بن حنبل نے اپنی مسند میں اور امام طبرانی نے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے، نیز سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کی حدیث سے اس کا ایک شاہد (تائیدی روایت) بھی موجود ہے جسے امام ابن حبان نے اپنی صحیح میں اور امام ترمذی نے اپنی جامع میں روایت کیا ہے۔