إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان۔
باب ما يقال بعد الوضوء باب: وضو کے بعد کیا کہا جائے۔
قَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا الْمُعْتَمِرُ، سَمِعْتُ عَبَّادَ بْنَ عَبَّادِ بْنِ أَخْضَرَ ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ، عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: "أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِوَضُوءٍ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ صَلَّى فَكَانَ فِي دُعَائِهِ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي، وَوَسِّعْ لِي فِي دَارِي، وَبَارِكْ لِي فِي رِزْقِي. فَذَكَرْتُ دَعَوَاتٍ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ذَكَرْتَ دَعَوَاتٍ. قَالَ: وَهَلْ تَرَكْنَ مِنْ شَيْءٍ" .
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: عَنِ الْمُعْتَمِرِ بْنِ سُلَيْمَانَ ... فَذَكَرَهُ بِلَفْظِ: "أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِوَضُوءٍ فَتَوَضَّأَ، وَقَالَ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي، وَوَسِّعْ لِي فِي دَارِي، وَبَارِكْ لِي فِي رِزْقِي " .
وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ... فَذَكَرَهُ.
قُلْتُ: وَرَوَاهُ النَّسَائِيُّ فِي كِتَابِ عَمَلِ الْيَوْمِ وَاللَّيْلَةِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْأَعْلَى، عَنِ الْمُعْتَمِرِ ... فَذَكَرَهُ.سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں وضو کا پانی لے کر حاضر ہوا، آپ ﷺ نے وضو فرمایا پھر نماز ادا کی، آپ ﷺ اپنی دعا میں یہ کلمات کہہ رہے تھے: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي، وَوَسِّعْ لِي فِي دَارِي، وَبَارِكْ لِي فِي رِزْقِي» ”اے اللہ! میرے گناہ بخش دے، میرے گھر میں وسعت عطا فرما اور میرے رزق میں برکت ڈال دے۔“ میں نے ان دعائیہ کلمات کا تذکرہ کرتے ہوئے عرض کی: اے اللہ کے رسول! آپ نے (بڑی جامع) دعائیں مانگی ہیں۔ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کیا ان کلمات نے (خیر کی) کوئی چیز چھوڑی ہے؟“
اسے ابوبکر بن ابی شیبہ نے معتمر بن سلیمان رحمہ اللہ کے واسطے سے ان الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے کہ میں نبی اکرم ﷺ کے پاس وضو کا پانی لایا، آپ ﷺ نے وضو فرمایا اور یہ دعا مانگی: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي، وَوَسِّعْ لِي فِي دَارِي، وَبَارِكْ لِي فِي رِزْقِي» ”اے اللہ! میرے گناہ بخش دے، میرے گھر میں وسعت عطا فرما اور میرے رزق میں برکت ڈال دے۔“
اور اسے ابو یعلیٰ موصلی رحمہ اللہ نے بھی ابوبکر بن ابی شیبہ کے طریق سے روایت کیا ہے۔
میں (البوصیری) کہتا ہوں: اور اسے امام نسائی رحمہ اللہ نے 'عمل الیوم واللیلہ' میں محمد بن عبد الاعلیٰ کے واسطے سے معتمر رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔