إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الإيمان— ایمان کا بیان۔
باب عرى الإسلام وشرائعه وسهامه وضراوته وشرته باب: اسلام کے کڑوں، اس کے احکام، اس کے حصوں، اس کی رغبت اور اس کے جوش کا بیان۔
حدیث نمبر: 58
وَقَالَ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ: أَبَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، أَبَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ وَهْبٍ الْهَمْدَانِيِّ قَالَ: "قَدِمَ عَلَيْنَا مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ فَقَالَ:
إِنِّي رَسُولُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْكُمْ أَنْ تَعْبُدُوا اللَّهَ وَلَا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا، وَأَنْ تُطِيعُونِي لَا آلُوكُمْ خَيْرًا، وَأَنَّ الْمَصِيرَ إِلَى اللَّهِ، وَإِلَى الْجَنَّةِ وَالنَّارِ، إِقَامَةٌ لَا ظَعْنَ، وَخُلُودٌ فَلَا مَوْتَ " .
هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.ترجمہ
سعید بن وہب ہمدانی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”میں تمہاری طرف اللہ کے رسول ﷺ کا قاصد ہوں (اور میرا پیغام یہ ہے) کہ تم اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی بھی چیز کو شریک نہ ٹھہراؤ، اور تم میری اطاعت کرو، میں تمہاری خیر خواہی اور بھلائی کی رہنمائی میں کوئی کوتاہی نہیں کروں گا، اور یہ کہ (سب کا) لوٹنا اللہ ہی کی طرف ہے، اور انجامِ کار جنت یا دوزخ ہے، جہاں مستقل قیام ہوگا اور وہاں سے کبھی کوچ نہیں کرنا، اور وہاں کی زندگی دائمی ہے جہاں کبھی موت نہیں آئے گی۔“
یہ اسناد صحیح ہے۔