إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب التفسير— تفسیر کا بیان۔
سورة يس وفضلها باب: سورۂ یٰس اور اس کی فضیلت۔
حدیث نمبر: 5798
وَقَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ : ثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ ، ثَنَا هُشَيْمٌ ، أَبَنَا حَصِينٌ ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ : " أَنَّ أُبَيَّ بْنَ خَلَفٍ جَاءَ بِعَظْمٍ حَائِلٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَفَتَّهُ بَيْنَ يَدَيْهِ، قَالَ: فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، أَيَبْعَثُ اللَّهُ هَذَا بَعْدَ مَا أَرِمَ ؟ ! قَالَ: نَعَمْ، يَبْعَثُ اللَّهُ هَذَا، ثُمَّ يُمِيتُكَ، ثُمَّ يُحْيِيكَ ثُمَّ يُدْخِلُكَ نَارَ جَهَنَّمَ. قَالَ: فَنَزَلَتِ الْآيَاتُ الَّتِي فِي آخِرِ سُورَةِ يَسْ: ( أَوَلَمْ يَرَ الْإِنْسَانُ أَنَّا خَلَقْنَاهُ مِنْ نُطْفَةٍ ) إِلَى آخِرِ السُّورَةِ ".ترجمہ
ابو مالک سے مروی ہے کہ ابی بن خلف ایک بوسیدہ ہڈی لے کر رسول اللہ ﷺ کی خدمت اقدس میں حاضر ہوا اور اسے آپ کے سامنے ہی چورا چورا کر دیا، پھر اس نے کہا کہ اے محمد! کیا اللہ تعالیٰ اس ہڈی کو اس کے گل سڑ جانے کے بعد دوبارہ زندہ کرے گا؟ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ہاں! اللہ تعالیٰ اسے بھی دوبارہ اٹھائے گا، پھر تجھے موت دے گا، پھر تجھے دوبارہ زندہ کرے گا اور پھر تجھے جہنم کی آگ میں داخل کرے گا“، راوی بیان کرتے ہیں کہ اس واقعے پر سورہ یٰسین کی آخری آیات ﴿أَوَلَمْ يَرَ الإِنْسَانُ أَنَّا خَلَقْنَاهُ مِنْ نُطْفَةٍ﴾ سے لے کر پوری سورت کے اختتام تک نازل ہوئیں۔