حدیث نمبر: 5793
قَالَ أَبُو دَاوُدَ : وَثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، سَمِعْتُ يُونُسَ بْنَ جُبَيْرٍ يُحَدِّثُ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ الصَّلْتِ " أَنَّهُمْ كَانُوا يَكْتُبُونَ الْمَصَاحِفَ عِنْدَ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فَأَتَوْا عَلَى هَذِهِ الْآيَةِ فَقَالَ زَيْدٌ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "الشَّيْخُ وَالشَّيْخَةُ إِذَا زَنَيَا فَارْجُمُوهُمَا أَلْبَتَّةَ نَكَالًا مِنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ ".
هَذَا إِسْنَادٌ رُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
کثیر بن صلت سے روایت ہے کہ لوگ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے پاس مصاحف (قرآن کے نسخے) تحریر کر رہے تھے، جب وہ اس آیت کے مقام پر پہنچے تو سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: «الشَّيْخُ وَالشَّيْخَةُ إِذَا زَنَيَا فَارْجُمُوهُمَا أَلْبَتَّةَ نَكَالًا مِنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ» ”شادی شدہ مرد اور شادی شدہ عورت جب بدکاری (زنا) کے مرتکب ہوں تو ان دونوں کو لازمی طور پر سنگسار کر دو، یہ اللہ اور اس کے رسول کی جانب سے عبرتناک سزا ہے“۔ اس روایت کی سند کے تمام راوی ثقہ (قابلِ اعتماد) ہیں۔